جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

یہ بھول ہے کہ میں ضمانت منسوخی، گرفتاری اور جعلی مقدمات سے ڈر جاؤں گی، ،مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب نےمیرےخلاف درخواست دی ہے کہ ضمانت کینسل کی جائے ، یہ بھول ہے کہ میں ضمانت منسوخی،گرفتاری اور جعلی مقدمات سے ڈرجاؤں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نےمیرےخلاف درخواست دی ہے کہ ضمانت کینسل کی جائے، نیب کو ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست لکھنے والے ہمدردکو دیکھناچاہتی ہوں، نیب کی درخواست دیکھ کر لگا کہ جیسے بچے ڈر رہےہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرفتاری، جعلی کیسز اور نیب سے نہیں ڈرتی، ضمانت منسوخ کریں ،گرفتار کریں تاکہ دنیا کو پتہ چلے آپ کتنا ڈرتےہیں،یہ بھول ہے کہ میں ضمانت منسوخی،گرفتاری ،جعلی کیسز سے ڈرجاؤں گی۔

- Advertisement -

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان منتخب ہیں نہ آئینی وزیراعظم، وہ وزیراعظم کی کرسی پر ڈاکہ ڈال کرقابض ہیں، ان کے پاس عوام کا ووٹ اورنہ مینڈیٹ ہے، آپ کیا سمجھتے ہیں قوم کو علم نہیں کیا آپ نے بےوقوف سمجھ رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف لمبی جدوجہد طے کرکے عوام کی ووٹ سے آیاتھا، نوازشریف نے اپنی ذات اور حکومتوں کی قربانی دی، نوازشریف نے وزیراعظم آفس ،عوام کی عزت کیلئے حکومتیں قربان کردیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کو اٹک قلعے میں جانا پڑتا ، جلاوطنی کاٹنی پڑتی ، جیلوں میں جاناپڑتا اور آپ کو اپنی بیٹی کو جیل میں جاتا دیکھنا پڑتا ہے، نوازشریف بننے کی کوشش نہ کرنا ،شیر کی کھال پہننےسے کوئی شیر نہیں بن جاتا۔

حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوام پرگزشتہ4سال سےمظالم ڈھائے گئے ہیں، عوام کو کچلنے ، سازشوں، نالائقی،کرپشن اسکینڈل کا جواب دینا پڑے گا، پاکستان کوتاریخی قرضوں میں دبانےکاجواب دیناپڑےگا، آپ کو 22کروڑ عوام پرمہنگائی لاقانونیت کا جواب دینا پڑے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف عوام کی خاطر ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگا کر نکلے تھے، ان کے نعرےکوعزت اس لئے ملی کہ اس وقت کارکردگی تھی، آپ بدترین کارکردگی چھپانے کیلئے نوازشریف کی طرح نعرہ لگانا چاہتےہیں توایسا نہیں چلے گا۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہے کوئی اختلاف نہیں، فائنل فیصلے کا انتظار ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ میری درخواست میں کوئی چیزچھپی ہوئی نہیں، یہ میری درخواست اورنیب اپیل ساتھ ساتھ چلاناچاہتےہیں، جب میری درخواست اوپن ہوگی تودودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائےگا، مجھےکوئی دوسری درخواست بھی دینی پڑی تووہ بھی دوں گی، مجھے اپیل کےذریعےتمام حقائق سامنےرکھنےتھے رکھ دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں