اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سچ سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے، نوازشریف بولیں گے تو سب سنیں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،ہرقسم کےحالات کامقابلہ کیا،سچ سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے، نوازشریف بولیں گے تو سب سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والدہ کی انتخابی مہم شروع کرنے سے پہلے داتادربار پر حاضری دی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ انتخابی مہم کا آغاز آج سے کررہے ہیں، والدہ بیمار ہیں، ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل ہے، اللہ نے جس حال میں رکھا بہت اچھارکھا یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ ذمہ داری میرے حصے میں آئی ہے، بھرپور انداز میں نبھاؤں گی، نوازشریف کل والدہ کی عیادت کیلئے لندن جارہے ہیں، والدہ سے روزانہ بات ہوتی ہے، اللہ انہیں صحت دے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف جب بات کرتے ہیں تو دنیا سنتی ہے، سچ سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے،نواز شریف بولیں گے تو سب سنیں گے، زندگی میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں،ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا، نوازشریف کا رویہ تلخ نہیں، حقائق اور سچ بیان کرنا پڑتے ہیں۔

مریم نواز این اے120میں مرکزی انتخابی دفترکا افتتاح بھی کرینگی۔


مزید پڑھیں : این اے 120 کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو محبت کا تحفہ دیا، مریم نواز


یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کی زیرصدارت این اے 120 ضمنی الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں اور این اے 120کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو محبت کا تحفہ دیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ ثابت نہیں ہوسکا، عوام 17 ستمبر کو نوازشریف کی محبت کا قرض اتاریں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ این اے 120 میں امیدوار کلثو م نواز کی عدم موجودگی میں مریم نواز انتخابی مہم چلائیں گی، وفاقی وزیر پرویز ملک اس مہم کے انچارج ہوں گے ان کے ساتھ لاہور سے چار ایم این اے، رانا مبشر، خواجہ سعد رفیق اور دیگر شامل ہوں گے ساتھ ہی لاہور کی تمام خواتین ارکان اسمبلی بھی اس مہم کا حصہ ہوں گی۔


مزید پڑھیں :  این اے 120 کی انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی


واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی اور سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔

سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں