تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملک مسائل میں ڈوب جاتا ہے تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے، مریم نواز

گوجرانوالہ : چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں ڈوباملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں ڈوب جاتا ہے تب ہی نواز شریف اور شہبازشریف کو آنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کی مرکزی تنظیم کااجلاس ہوا ، سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کی، خواجہ آصف،پرویزرشید،راناثنااللہ،خرم دستگیراوردیگراجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن ہو یا فسطائیت کا مقابلہ گوجرانوالہ سب سےآگےہے، ٹیم گوجرانوالہ نےپارٹی کےدیگرڈویژنزکوچیلنج دیاہے، امید اور یقین ہے پارٹی کےتمام ڈویژنزاس چیلنج کوقبول کریں گے۔

چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ تنظیمی کنونشن پارٹی کومزیدبہت،مضبوط،فعال بنانےکاذریعہ ثابت ہوئےہیں، آپ کی شناخت اورجماعت کو مٹانے والے اللہ کےکرم سےخودمٹ گئے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری قیادت ایماندار،نیک نام،عوام کی کارکردگی کےامتحان میں سرخروہوئی، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتےپھرتےہیں، تماشہ کرنے والے گھروں میں قیدہوچکےہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں ڈوباملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں ڈوب جاتاہےتب ہی نواز شریف اور شہبازشریف کوآناپڑتاہے۔

سینئرنائب صدر نے مزید کہا کہ آج مشکل ضرور ہے لیکن اللہ کی مددسےمعاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے، سازشیوں کی سازش ہےکہ معیشت نہ سنبھلے۔

انھوں کا کہنا تھا کہ عمران داری کاٹرک ڈرائیورز سمیت پکڑا جا چکا ہے، مریم نواز کے جملے پر اجلاس میں قہقہے لگ گئے۔

مریم نواز نے کہا شیرہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا،مریم نوا

Comments

- Advertisement -