لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسلام آبادکو4ماہ تک مفلوج رکھنےوالاایک دن احتجاج برداشت نہ سکا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ، وزیر اعظم ہاﺅس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کے لئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا ۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے آنے والا ڈرتا ہے، ووٹ چوروں کا دس ماہ میں یہ حال ہو گیا ۔
پارلیمنٹ ، وزیراعظم ھاوس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد
ایک دن کے لیئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا کیونکہ ڈرتا ہے نا، چور دروازے سے آیا ہے! 10 ماہ میں یہ حال ہو گیا ووٹ چوروں کا!
PPP کے سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مزمت ہے ۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 29, 2019
یاد رہے آج بلاول کی پیشی کے دوران جیالے اور پولیس اہلکارآمنے سامنے آگئے، ایوب چوک پرپولیس نے پیپلزپارٹی کارکنان کو روکا اور کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا واٹر کینن کااستعمال کیا گیا۔
ایوب چوک پر پیپلزپارٹی کارکنان نے نعرے بازی کی اور پولیس سےہاتھاپائی بھی ہوئی جبکہ حصارتوڑنےکی کوشش والےکارکنان پرپولیس کالاٹھی چارج کیا گیا جبکہ پولیس نےپیپلزپارٹی کے40کارکنان کوگرفتارکر کےتھانے منتقل کردیا۔
خیال رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کر بیان ریکارڈ کرادیا ، بلاول بھٹو سے پارک لین کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور 32 سوالات پرمشتمل سوال نامہ دے دیا ہے۔