جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

مریم نواز نے پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا ، جس میں صوبائی حکومت کی ترجیحات طے کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکریں گی، جس میں تمام صوبائی وزراشریک ہوں گے۔

کابینہ کااجلاس کل صبح11بجےایوان وزیراعلیٰ میں ہوگا، جس میں مریم نواز صوبائی حکومت کی ترجیحات طے کریں گی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اٹھارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں موجود تھیں۔

وزیروں کو قلمدان بھی مل گئے ہیں، مریم اورنگزیب وزیرمنصوبہ بندی، عظمی بخاری اطلاعات کی وزیربن گئیں، خزانے کی کنجی مجتبیٰ شجاع الرحمان کو مل گئی جبکہ عمران نذیر کو بنیادی صحت، سلمان رفیق کو محکمہ خصوصی صحت کا قلمدان ملا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنی کابینہ سے بہت توقعات ہیں ،اہل لوگوں کو شامل کیا ہے، کابینہ میں فارن کوالیفائیڈ ، کچھ تجربہ کار لوگ شامل ہیں سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب کو معاشی حب بنانا میرا خواب ہے، جسےہرصورت پورا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں