اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن ہماری تنقید مثبت ہے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی فوج پر تنقیدکی، لیکن ہماری تنقید مثبت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا جس مینڈیٹ کا یہ سوگ منارہےہیں وہ ان کا کبھی تھا ہی نہیں، اس کے پاس جو کرسی تھی وہ چھینی ہوئی کرسی تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج دکھی دل کے ساتھ مخاطب ہوں، یہ ناکامی کا ملبہ ملک پر ڈالنے کو تیار ہے، یہ شخص اقتدارکے چلے جانے پر دل گرفتہ ہے، جس ملک سے آپ تعلق رکھتے ہو کیا یہ اس کی تھیوری ہے، آپ کویہ بھی پتاہےپاکستان کوکتنی قربانیوں کے بعد آزاد کرایاتھا، اللہ نہ کرے کہ پاکستان کاکبھی ذراسابھی نقصان ہو۔

نواز شریف کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایکسپائر اقامہ پر نوازشریف کو نکالا گیا، نوازشریف نے دو بار جلا وطنی برداشت کی ، نوازشریف ایک جلاوطنی مشرف دور اور دوسری آج گزار رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاستدانوں نےکیاکچھ نہیں سہا، نوازشریف3باراقتدار سے نکالے گئے، نوازشریف نے ہر ظلم کے بعد بھی ایک ہی آوازدی پاکستان زندہ باد۔

مریم نواز نے کہا کہ ذوالفقاربھٹوشہید اور بینظیربھٹو جان سےگئیں مگرایک ہی آوازآئی پاکستان کھپے، اےاین پی نےبھی کتنی شہادتیں دیں سب کی ایک ہی آواز تھی پاکستان زندہ باد، آپ کہتے ہیں میرااقتدارنہ ہو تو پاکستان کے ٹکڑے ہوجائیں، آپ کی ہمت کیسے ہوئی اس طرح کی بات کرنے کی۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کےپی حکومت کے وسائل پر قبضہ کرکے بیٹھا ہے ، لیڈر ملک جوڑنے کی باتیں کرتے ہیں، جوخودکوجہادی لیڈرکہہ رہاتھااب وہ ضمانتی لیڈرہے۔

انھوں نے کہا کہ اتنا ڈر پوک ہے کہ راناثنااللہ کے ڈر سے پشاور کے بنکر میں چھپ کربیٹھاہے، کہتا ہے کہ مجھے ضمانت دی جائے کہ مجھے کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نےایٹمی پروگرام کوڈی نیوٹرلائزکرنےکی بات کیسےکی، ہم نے بھی افواج پاکستان پر تنقید کی لیکن ہماری تنقید مثبت ہے، آپ نے آئین توڑا تو عدالت نے رات 12 بجے عدالت کھولی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جب اقتدارمیں تھےتوکہتےٹی وی سے پتا چلاکہ ڈالربڑھ گیا، آلوپیازکی قیمتوں کیلئےنہیں آیا، یہ فرح گوگی سے بنی گالہ تک چلنے والی مال گاڑی بند ہونے کی تکلیف ہے۔

انھوں نے کہا کہ سب سےکہتی ہوں کہ خداراپاکستان کیلئے کھڑے ہوجائیں، میری اورحکومت کی سپورٹ نہ کریں بس پاکستان کیلئے کھڑے ہو جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں