منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنایا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا کارکنوں کی تذلیل ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنایا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا کارکنوں کی تذلیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان پر کڑی تنقید کی۔

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے، قانون اور سزا سے بچنے کیلئے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھرمیں رکھے ہوئے ہیں، یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔شرمناک!

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا کارکنوں کی تذلیل ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں