تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

مسلم لیگ کو شوق نہیں ہے کہ عوام میں خود کو خراب کرے، مریم نواز

ملتان : مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کو شوق نہیں ہے کہ عوام میں خود کو خراب کرے، ہماری مجبوری ہے کہ آئی ایم ایف کی بات ماننی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے نجی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات ہوں یاجنرل انتخابات ہمیں ہرچیزکے لیے تیار رہنا ہے، ہم نےتیاری شروع کردی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو2017 میں ایک اقامہ پرنکال دیاگیا، ہفتے میں 6 دن ہم نیب میں پیشیاں بھگتے رہے، ہم نے200 سے زائد پیشیاں بھگتیں ہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ ایک انسان جس نے جرائم کئےہیں وہ خط لکھ دیتا ہے کہ میں عدالت نہیں آسکتا، جو جرم انہوں نے کیےہیں ان کی سزاان کوملنی چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ راناثنااللہ جعلی مقدمہ میں 6ماہ جیل رہ کر آئے، میں 5،5 ماہ جیل رہ کر آئی ہو، نواز شریف ایک سال رہ کرآئےہیں، جب تک انصاف نہیں ہو گا ملک آگے نہیں جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ میڈیا غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے میں اس سے سیکھتی ہوں لیکن ہمارے ساتھ جو ہوا وہ انتقام تھا، ایک شخص کھڑا ہو کر دھمکیاں دیتا ہے، وہ اس وجہ سے بچ جائے کہ وہ سیاستدان ہے۔

ن لیگی رہنما کا عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ایک شخص نے اپنے اثاثے چھپائے آپ نے گھڑیاں بیچیں، آپ نے تحائف بیچے اور منی لانڈرنگ کی، انہوں نےآئی ایم ایف سے ایسامعاہدہ کیاکہ ملک کوگروی رکھ دیا۔

آئی ایم ایف کے مطالبات پر مریم نواز نے کہا کہ ایسا لگتا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف چلا رہا ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے مشکل قدم اٹھائیں قیمتیں بڑھائیں، ہماری مجبوری ہے کہ آئی ایم ایف کی بات ماننی ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو شوق نہیں ہے کہ عوام میں خود کو خراب کرے،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے، شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ ان لوگوں کی آڈیوز موجود ہیں، جس میں خود کو بچانے کی بات ہے، انہوں نے4سال لگاکرملکی معیشت خراب کی، معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت بھی لگے گا۔

مریم نواز نے بتایا کہ جب انتقامی کارروائی شروع ہوئی تو ہم نے اصولی موقف اپنایا اور جب سےیہ اقتدار سے گئے تو سب میں خرابیاں نظرآنے لگیں۔

جیل کاٹنے والے ن لیگی رہنماؤں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اٹک جیل میں چودہ مہینے گزارے، شہبازشریف،احسن اقبال،خواجہ سعدرفیق سب نے جیل کاٹی، ابھی ان پر مشکل نہیں آئی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ کس کوہتھکڑیاں لگیں ،کس کو دو بار عمر قید کی سزا ہوئی،مجب ان کو عدالت بلاتی ہے تو وہ جاتے نہیں، پاکستان کےعدالتی نظام کامذاق بنایا جا رہا ہے،جب تک ایسےفتنےملک میں رہیں گےملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

نوجوانوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں کےپاس کوئی ڈائریکشن نہیں ہے، نوجوانوں کو اسکالرشپ ملنی چاہیے، نوجوان جوخدمات باہرممالک میں دیتے ہیں وہ پاکستان کیلئے دیں۔

بعد ازاں مریم نوازکی زیرصدارت ملتان میں مسلم لیگ ن کاتنظیمی اجلاس ہوا ، جس میں رانا ثنااللہ،پرویزرشید سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ، مختلف تجاویز پرمشاورت کی گئی۔

Comments