اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

‘صارفین کے لئے بجلی کے بل آدھے ہو جائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 45 لاکھ صارفین کیلئے بجلی کے بل آدھے ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے رجسٹری کاافتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی عوام کو رمضان پیکج ان کی دہلیزتک پہنچایا، رمضان پیکج مہم کےدوران پنجاب میں ضرورت مندوں کاڈیٹااکٹھاکیا، ڈیٹااکٹھاکرنےسےاصل حقداروں کاپتہ چلا، حقداروں کی درجہ بندی کیلئے سوشواکنامک رجسٹری ضروری ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی13کروڑآبادی ہے، آپ ڈیٹاکےمطابق فیصلےنہیں کرینگےتوٹارگٹ حاصل نہیں کر سکتے، ہمارے پاس کسانوں کابھی مکمل ڈیٹانہیں ہے، مجھےنہیں پتا13کروڑعوام میں سےکتنےلوگ ہیں جن کااپناگھرنہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاہتی ہوں پنجاب حکومت کاپیسہ ضائع نہ ہوحق دارکواس کاحق ملے، اپناگھراسکیم شروع کرنے جارہےہیں ، میرے پاس ڈیٹانہیں کہ پنجاب میں کتنےلوگ بےگھرہیں، جواپنی رجسٹریشن کرائیں گےوہ اسکیم کےحق داربنیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ 45 لاکھ صارفین کے لیے سولر سےمتعلق ہم ایک بہت بڑامنصوبہ شرو ع کرنےجارہےہیں، پنجاب کے 13کروڑلوگوں میں کافی لوگ بجلی کابل ادانہیں کرسکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 500یونٹ تک استعمال کرنیوالو ں کیلئےسولرپروگرام شروع کرنےجارہے ہیں ، جس سے بجلی کے بل آدھے ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹااکٹھاکرنےکیلئےہم نے ہرپراجیکٹ اوراسکیم کیلئے ہیلپ لائن کھول دی ہیں،مریم نواز ہرمنصوبے کیلئےمستحق لوگ ہیلپ لائن کےذریعےرجسٹریشن کراسکتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں