اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف گناہ کرلیا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف گناہ کرلیا، یہ جماعت نہیں، انتشاری ٹولہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے اعترافی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف گناہ کرلیا، 9 مئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کااعتراف کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ جماعت نہیں، انتشاری ٹولہ ہے ، اس جماعت کا مقصد صرف شرپسندی کےذریعے ریاست کونقصان پہنچانا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ زمان پارک دہشتگردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا،زمان پارک میں پٹرول بم بنانے اور ریاست پرحملے کی تربیت دی جاتی رہی ، 4ماہ ٹانگ پر پلستر باندھنےکے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سوال کیا یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ائیرفورس کے طیاروں کوآگ لگائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤس جلائےگئے، جس میں شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ ،آئی ایم ایف کو خط لکھنا بڑی سازش کا حصہ ہے ، سائفر لہرانے کی سازشیں،شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی بڑی سازش کا حصہ ہیں۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ شرپسند، انتشاری ٹولے کیخلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی ،قومی مفادات کا تقاضاہے، یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کوپاکستان سے دور کیا، دوست ممالک کی قیادت کیخلاف بدزبانی ،سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

انھوں نے بتایا کہ اس جماعت نے دھرنے سےچین کے صدر کا دورہ نہ ہونے دیا ، 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے،پولیس کے سرپھاڑے، سپریم کورٹ کی دیواروں پرکپڑے دھوئے، ڈی چوک میں قبریں کھودیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں