لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ، پرویز الہی صاحب کو اس کے اس جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے، سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟
عمران خان اور PTI کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشاءاللّہ لیکن پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے دھمکی آمیز کو خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خط اس لیے نہیں دکھاتے کیونکہ ایسا کوئی خط ہے ہی نہیں سب ڈرامہ ہے، آئین توڑنا آپ کے لیے آسان ہے خط دکھانا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ آئین توڑنا آپ کے لیے آسان ہے خط دکھانا مشکل ہے، خط کی تمام باتیں بتادیں لیکن خط نہیں بتایا، وزارت خارجہ میں بیٹھ کر خط کی سیاسی نوک جھونک درست کی گئی، حکومت کو پتا تھا یہ عوام کے سامنے آئے گا تو سب کچھ معلوم ہوجائے گا۔