لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کیصاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا اپوزیشن کی گرفتاریوں سےحکومت خودکونہیں بچاسکتی، حمزہ!سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے،انشاءاللہ!
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کیصاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکاہے، ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہرسے بچے نہ بچیں گے، حمزہ! سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے، انشاءاللہ!
کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے۔۔ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔۔۔ حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔۔۔ انشاءاللہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2019
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا گرفتاریاں حکومت کوعوام کےغیض وغضب سےنہیں بچاسکتیں، گرتی ہوئی دیواروں کوگرفتاریوں سےنہیں بچایاجاسکتا، حکومت میں پوری قوم قیدکی کیفیت میں ہے، اپوزیشن کی گرفتاریوں سےحکومت خودکونہیں بچاسکتی۔
معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیئے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں
گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا.جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2019
یاد رہے نیب نے لاہور ہائی کورٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا تھا ، عدالت کے باہرمشتعل کارکنوں نے حمزہ شہباز کی گاڑی بھی روکنے کی کوشش کی۔
گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کونیب آفس منتقل کردیا گیا، حمزہ شہبازکومنی لانڈرنگ کیس میں پکڑا گیا ہے، انہیں جسمانی ریمانڈکیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔