تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز ضمانت پر رہا

لاہور: احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کے ضمانتی مچلکے پیش کر دیے گئے، جس کے بعد مریم نواز کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی رہائی کے لیے قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، احتساب عدالت نمبر 5 میں مریم نواز کی جانب سے ایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے پیش کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں، مچلکے جج امجد نذیر چوہدری کی عدالت میں پیش کیے گئے، جس کے بعد ہائی کورٹ کے احکامات سمیت مچلکوں کی جانچ پڑتال کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی 7 کروڑکی رسید کہاں ہے؟ جس پر عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ اوررقم جمع کرا دی ہے، عدالت نے مزید کہا کہ جائیدادکی دستاویز درست ہے ؟ٹاؤٹ مچلکے تو نہیں؟

وکیل نے بتایا کہ سیف الملوک کھوکھررکن صوبائی اسمبلی ہیں اوران کی اپنی جائیدادہے، عدالتی حکم پر7کروڑکی رقم جمع کرادی تھی، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ کی تحریرمیں 7 کروڑ جمع ہونے کا ذکرنہیں۔

فاضل جج نے رجسٹرار احتساب عدالت کو رقم جمع ہونے کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا، جس کے بعد مریم نواز کے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور احتساب عدالت کے عملے کو روبکار جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

عطااللہ تارڑ اور وکلا مریم نواز کی رہائی کیلئےروبکار لیکرکوٹ لکھپت جیل روانہ ہوئے ، روبکار جیل حکام کوموصول ہونے کے بعدرہائی کاعمل شروع ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز عدالتی حکم پر مریم نواز کا پاسپورٹ اور سات کروڑروپے لاہورہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تھے تاہم ضمانتی مچلکے جمع نہیں ہوسکے تھے۔

مزید پڑھیں : مریم نواز کا پاسپورٹ اور7 کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کہا تھا صرف تیماری داری کیلئے درخواست ضمانت قابل پذیرائی نہیں۔

عدالت نے مریم نواز کو پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا پاسپورٹ جمع نہیں کرایا گیا تو بطور ضمانت7 کروڑ جمع کرانے ہوں۔

واضح رہے 8 اگست کو نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفتر میں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں تھیں، تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے پر نیب ٹیم نے انھیں یوسف عباس کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -