تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پانچ رکنی بینچ نے عدلیہ کو سیاسی پارٹی بنا دیا ہے: مریم نواز

فیصل آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پہلے عہدے سے ہٹایا پھر بھی چین نہیں آیا تو مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھین لی، باوجود اس کے بغض و عناد کی تسلی نہ ہوئی تو بلوچستان کی حکومت ہٹادی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں منعقد مسلم لیگ (ن) کے میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا پھر بھی سزا پر سزا سنائی جارہی ہے، عدالت کو کمزور، ناانصافی پر مبنی فیصلوں کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

نامعلوم افراد نے مریم نواز کے استقبالیہ بینرز پر سیاہی پھیر دی

انہوں نے عدالت عظمیٰ کے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ منصف ہیں اور ہم آپ کی عزت کرنا چاہتے ہیں لیکن جب نا انصافی پر مبنی فیصلے کرو گے تو آواز اٹھے گی، عوام کے ووٹوں کی توہین کرنے والوں پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا، نواز شریف بہادر لیڈر ہے جو غیر آئینی اقدام کے آگے کھڑا ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اللہ کی عدالت کے بعد عوام کی عدالت ہوتی ہے، عوام بتائیں کہ آف شورز کمپنی بنانا زیادہ بڑا جرم ہے یا بیٹے سے تنخواہ لینا؟ گھر کے لیے جعلی این او سی اور کاغذات بڑا جرم ہے یا تنخواہ نہ لینا؟ ایسے نا انصافی، بغض اور انتقام والے فیصلے کروگے تو کون عزت کرے گا۔

عورت جس روپ میں ہو اس کی عزت کرنی چاہیے،مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی بینچ نے عدلیہ کو سیاسی پارٹی بنا دیا ہے، اسے (ن) لیگ کے آگے کھڑا کر دیا، کیا یہ توہین عدالت نہیں؟ عدلیہ کی عزت منصفانہ فیصلوں اور عدل سے ہوتی ہے، ڈرانے دھمکانے سے عزت نہیں بنائی جاسکتی، مخالفین آج بھی ہماری کامیابیوں کو دیکھ کر پریشان ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی صدارت اور نشان چھننے کے باوجود سینیٹ انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، مخالفین تنقید کرنے کے بجائے کچھ کام کر لیتے تو آج انہیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -