بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

علاج نہیں کراؤں گا، نواز شریف نے والدہ کو بھی نہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دادی، میرے اصرار پر بھی دل کی تکلیف ، خراب طبیعت کے باوجود میاں صاحب اسپتال جانے کوراضی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا دل کی تکلیف،خراب طبیعت کےباوجودمیاں صاحب اسپتال جانےکوراضی نہیں، دادی، میرے اصرار پر کہا اسپتال گھمانے اور علاج کے نام پر تضحیک کا نشانہ بننےکو تیار نہیں۔

اس سے قبل مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نوازشریف سے ملنےدادی کیساتھ کوٹ لکھپت جیل جارہی ہوں امید ہے نواز شریف اسپتال منتقل ہونے کے لئے راضی ہوجائیں گے، ہوسکتا ہے وہ بات مان لیں کیونکہ دادی کی بات نہیں ٹالتے۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا تھاکہ نوازشریف کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 بار انجائنا کا درد اٹھا مگر حکومت انہیں کوئی طبی امداد فراہم نہیں کررہی۔

مزید پڑھیں : حکومت کا نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، سابق وزیر اعظم کا انکار: ذرائع

اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے بتایا تھاکہ نوازشریف نےکہا آئندہ وہ اپنی تکلیف کاذکریاشکایت نہیں کریں گے، تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کے ساتھ حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

بعد ازاں زیراعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی تاہم نواز شریف نے جیل سے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پرضمانت پررہائی سے متعلق فیصلہ سنایا تھا، فیصلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا نوازشریف کوایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جس کاعلاج ملک میں نہ ہوسکے، عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف کو جناح اسپتال سے ایک بار پھر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں