لاہور : پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلیے انتخابی مہم چلانے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ایک بار پھر کورونا ہوگیا۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کوروناکاٹیسٹ مثبت آیا ہے ، جس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
Covid positive !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2022
یاد رہے کہ مریم نواز پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے مہم میں انتہائی متحرک رہیں اور انہوں نے متعدد جلسوں سے خطاب کیا۔
خیال رہے ملک میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے باعث کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔
اس دوران 737 کیسز مثبت سامنے آئے اور کیسز مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہی۔