لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ والدہ کو گلے کا کینسر ہے، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والدہ کی صحت سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ میری والدہ کو گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور والدہ کو ہونیوالی بیماری لمفومہ کا علاج فوری شروع کردیا گیا ہے۔
My mother has been diagnosed with lymphoma, cancer of lymph nodes, left side of neck in her case. Her treatment begins immediately.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 23, 2017
مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق کینسر ابتدائی مراحل میں ہے اور بیماری قابل علاج ہے، والدہ کے لئے آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ اداکرتی ہوں۔
Drs hopeful that since it is diagnosed at an early stage,its curable. Thanku for yr kind prayers. May Allah bless her with complete recovery
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 23, 2017
دوسری جانب لیگی رہنماوں نے بھی کلثوم نواز کے بلڈکینسرکی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی، بیگم کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہوگا۔
مزید پڑھیں : کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا
سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔
اس دوران انکی انتخابی مہم انکی صاحبزادی مریم نواز چلائیں گی۔