لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے کارکنوں کو خیموں کی ضرورت نہیں ہوتی، دھرنے والے اپنے ساتھ چند ہزار لوگوں کا ایک ہی ہجوم گھماتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی ریلی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کے کارکنوں کو خیموں کی ضرورت نہیں ہوتی، ن لیگ کو ایک شہر سے دوسرے شہر کے کارکنوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔
نوازشریف کے کارکنوں کو خیموں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
مسلم لیگ ن کو ایک شہر میں دوسرے شہر کے کارکنوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔
Alhamdolillah— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 10, 2017
مریم نواز نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے اپنے ساتھ چند ہزار لوگوں کا ایک ہی ہجوم گھماتے ہیں، نوازشریف کے ساتھ ہر شہر میں نیا قافلہ ہوتا ہے۔
دھرنے والے عناصر پورے پاکستان سے اپنے ساتھ چند ہزار لوگوں کا ایک ہی ہجوم گھماتے ہیں۔
نوازشریف کے ساتھ ہر شہر میں نیا قافلہ ھوتا ھے-— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 10, 2017
یاد رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نواز شریف پر تنقید کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کے سینے میں جو جلن ہو رہی ہے اس کا باخوبی اندازہ ہے، نواز شریف کی ایک اکیلے کی جدوجہد آپ کی اور آپ کے کٹھ پتلیوں کی جدو جہد سے کہیں زیادہ ہے آپ شکست کھا چکے ہے۔
NS’s struggle is bigger than all of you stooges combined. You have lost it completely. Your heartburn is understandable. You’re irrelevant. https://t.co/qm9M5cVHzg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 10, 2017