لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی فکر مندانہ اور مدبرانہ سوچ قابل قدر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والد سے ملاقات پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور کہا فکرمندانہ اورمدبرانہ سوچ قابل قدر ہے اور میرے لیے بہت معنیٰ رکھتی ہے۔
مریم نواز نے بلاول بھٹو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا خدا سلامت رکھے۔
Thank you very much @BBhuttoZardari for your thoughtfulness & kind gesture. Means a lot to me. Prayers & every good wish. God bless 🤲🏼
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 11, 2019
یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں نوازشریف سے خیریت دریافت کی، قمر زمان کائرہ ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےمل کربڑا افسوس ہوا وہ بیمار لگ رہےتھے،دل کےمریض کودباؤ میں رکھ کرعلاج نہیں کیا جاسکتا، میاں صاحب سےکہا کہ صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
بلاول نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق اطلاعات مل رہی تھیں، سیاسی اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہر انسان کی اقدار ہوتی ہیں، ہمارا دین بھی کہتا ہے کہ کوئی بیمار ہو تو اس کی عیادت کرنی چاہیئے، ایک عام قیدی کے ساتھ بھی اس قسم کی ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔ کوئی بھی قیدی بیمار ہو تو حکمرانوں کی ذمہ داری ہے سہولت فراہم کرے۔