اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے پر لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ امی کو آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا اور اب وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر ودیگر بھی موجود ہیں۔


کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، خاندانی ذرائع


سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے، نواز شریف نے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں اہلیہ کی عیادت کی۔

خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان کی متعدد بار طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے، تاہم آج دل کا دورہ پڑنے پر ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں