لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو معاشی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈاجلاس کیلئےوزیراعظم کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئی ایم ایف کےمثبت ردعمل کومعاشی ترقی کیلئےخوش آئند قرار دے دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم اورانکی ٹیم نےمعاشی بحران سےنمٹنےکیلئےناقابل فراموش کرداراداکیا، پاکستان کی معیشت بلندپروازکےلئےٹیک آف پوزیشن میں آچکی ہے، آئی ایم ایف کاحالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا اور وہ وقت دورنہیں جب پاکستان کامعاشی قوت کےطورپرظہورہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کی قیادت میں عوام کومعاشی مشکلات کےحل کیلئےکوشاں ہے ، معیشت کامستحکم ہونےکےبعدترقی کی جانب گامزن ہوناخوش آئندامرہے۔
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کےعوام کی امیدوں کامحورہے، معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سےکاروبار اورمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے ، سرمایہ کاروں کا اعتماددن بدن بڑھ رہا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں ضروری اشیا خوردونوش کےنرخ دیگرصوبوں کی نسبت سب سےکم ہیں ، مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔