مردان : ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے کہا ہے کہ مشال کیس میں تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ایک ملزم کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ افغانستان فرار ہو گیا ہے۔
ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک کے علاوہ تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ افغانستان فرار نہ ہو گیا ہو جب کہ کیس کا چا لان آئندہ ہفتے تک عدالت میں پیش کرائے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرو وائس چانسلر کے تقررتک یونیورسٹی بند رہے گی اور موجودہ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے یونیورسٹی کھولنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔
*مشعال خان قتل کیس، پی ٹی آئی کے کونسلر عارف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ اس پورے واقعہ میں اگر کوئی پولیس کا اہلکار یا افسر کسی بھی قسم کی کوتاہی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
*مشعال کے خلاف توہین رسالت کا کوئی ثبوت نہیں ملا، آئی جی
ڈی آئی جی عالم شنواری نے کہا کہ مرکزی ملزم عارف کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں پہلے کہاں گیا کہ وہ ملائیشیا چلا گیا ہے تاہم اس کا پاسپورٹ زائد المیعاد ہو گیا ہے اس لیے ایسا ممکن نہیں البتہ افغانستان چلے جانے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔