منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

مشعال خان قتل کیس، پی ٹی آئی کے کونسلر عارف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

مردان : یونیورسٹی میں قتل ہونے والے مشعال خان کےکیس میں پیش رفت ہوئی ہے، واقعے کے ملزم پی ٹی آئی کے کونسلر عارف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشعال خان کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر مردان پولیس نے ایف آئی اے کو مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں  پی ٹی آئی کے کونسلر عارف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے کہ اور کہا گیا ہے کہ اسے بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔

مراسلہ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کی جانب سے بھجوایا گیا اور اس میں دوسرے ملزم علی خان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ مشال قتل کیس میں کونسلرعارف 20 روز سے روپوش ہے، عارف کی گرفتاری کے لئے دو آپریشنل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔


مزید پڑھیں :  مشال خان قتل کیس، دو ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست 


گذشتہ روز  آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے مشال قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان عارف اورعلی کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکے لیے درخواست وزارت داخلہ کو بھیجوا دی گئی تھی، جس میں دونوں ملزمان کی بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس سے قبل اطلاع تھی کہ عارف خان بیرون ملک فرار ہوچکا ہے لیکن اس حوالے سے ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے بتایا کہ ملزم عارف کے پاسپورٹ کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے اس لیے اس کے مفرور ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں اور جلد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مشعال قتل کیس ملوث 49 میں سے 47 ملزمان پکڑے گئے تاہم اب بھی دو مفرور ہیں، ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ دو ملزمان قبائلی علاقوں میں روپوش ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔.

واضح رہے کہ 13 اپریل کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں ایک مشتعل ہجوم نے طالب علم مشعال خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں