اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مشال قتل کے خلاف کراچی اور لاہور میں مظاہرے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/کراچی: مشال خان قتل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مسیحی برادری نے لاہور میں احتجاج کر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیاتو کراچی پریس کلب پر بھی طلب علم  کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مشال خان قتل کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، احتجاج نیشنل یوتھ آرگنائزیشن سندھ کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے قاتلوں کو سخت سز ادینے کا مطالبہ کیا۔

لاہور میں مسیحی برادری مشال خان قتل کے خلاف سراپا احتجاج نظر آئی، مسیحی برادری کے مظاہرے میں شریک شرکاء نے حکومت سے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

پڑھیں: ’’ مشال قتل کیس، یونیورسٹی کے سات ملازمین کو معطل کردیا گیا ‘‘

یہ بھی پڑھیں: ’’ مشال کے خلاف توہین رسالت کا کوئی ثبوت نہیں ملا، آئی جی ‘‘

یاد رہے گزشتہ ماہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں ساتھی طلبا نے مشال خان کو توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کردیاتھا، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ مشال کو قتل کرنے والا ساتھی طلب علم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور عدالت میں جج کے روبرو پیش ہوکر بھی قتل کے حوالے سے تفصیلات بتا دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں