جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

بنگال ٹائیگر پر کرونا کا وار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر مشرفی مرتضیٰ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے بڑے بھائی مرسلین بن مرتضیٰ نے کرونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

مرسلین کا کہنا ہے کہ ’ان کی پچھلے دنوں سے طبیعت خراب تھی جس کے سبب انہوں نے کرونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے بھائی نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

مشرفی مرتضیٰ نے تینوں فارمیٹس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے ، اب تک وہ اپنے کیریئر کے دوران 36 ٹیسٹ ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی ٹونٹی میچز میں کھیل چکے ہیں۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر اور ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کے بڑے بھائی نفیس اقبال نے بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہوئے اس وقت وہ چٹاگانگ میں گھر میں قرنطینہ ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سابق اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے، آفریدی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے فرسٹ کلاس کرکٹر سولو نقوینی اور قومی اوپنر بلے باز توفیق عمر بھی کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ اپریل میں پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کا 50 برس کی عمر میں پشاور میں کرونا سے انتقال ہوگیا تھا جبکہ اسکاٹ لینڈ کے ماجد حق نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ بھی کرونا میں مبتلا ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں