جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

مسجد الحرام کے زائرین کے لئے اہم ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں سامان محفوظ رکھنے کے لگیج سینٹر 24 گھنٹے خدمات فراہم کررہے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سامان رکھنے کے مراکز زائرین کی سہولت کے لیے ہیں تاکہ وہ اپنی عبادات آرام سے انجام دے سکیں۔

انتظامیہ نے زائرین کو ان مراکز سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے تاکہ مسجد الحرام کے اندر سامان لے جانے پرنقل و حرکت میں رکاوٹ نہ آئے اور سلامتی کویقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق ’مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کے کئی مقامات پر سامان محفوظ کرنے کے لیے مراکز قائم ہیں، جن میں سب سے بڑا مرکزباب 64 کے قریب اوروضو خانے نمبر 6 کے پیچھے ہے۔ مکہ مکرمہ لائبریری کے قریب مشرقی صحن شامل کے پاس بھی بڑا مرکز موجود ہے۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں زائرین کی آمد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے داخلی دروازوں پر اسمارٹ اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں واقع مسجد الحرام دنیا میں مسلمانوں کا سب سے مقدس مقام ہے جہاں ہر سال کروڑوں زائرین حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرنے آتے ہیں۔

سعودی حکومت زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کرتی رہتی ہے اور اب مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کی آمد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے مسجد کے داخلی دروازوں پر اسمارٹ اسکینرز نصب کر دیے گئے ہیں۔

سبق نیوز کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے کی جانب سے یہ قدم مسجد الحرام میں آنے والوں کی تعداد کا درست ریکارڈ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حساس اور جدید ترین سسٹم کے اسکینرز مسجد کے دروازوں کے اوپر اور دہلیز کے نیچے نصب کیے گئے ہیں۔ جیسے ہی کوئی شخص مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے دہلیز کو عبور کرتا ہے حساس سکینر فوری طورپر انسانی حرکت کو ریکارڈ کر لیتے ہیں۔

ان جدید اسکینرز سے حاصل ہونے والا ڈیٹا مرکزی کنٹرول روم کو خود کار طریقے سے ارسال کیا جاتا ہے جہاں سے مسجد الحرام میں داخل ہونے والوں کی تعداد کو فوری ریکارڈ کر لیا جاتا ہے۔

مکہ میں عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام

ان اسکینرز کا یہ فائدہ ہے کہ زائرین کی تعداد کو ریکارڈ کرنے کے علاوہ جہاں لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اس مقام پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ افراد کی تعداد مقررہ حد تک پہنچ چکی ہے۔ جس کے بعد زائرین کو متبادل دروازوں کی جانب بھیجا جاتا ہے جس سے لوگوں کے رش کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں