بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

مسجد نبویؐ میں رواں سال زائرین کو 14 لاکھ گھنٹے خدمات فراہم کی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال 2024 کے دوران 176 رضا کار ٹیموں نے کل 1.4 ملین گھنٹے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رضاکار ٹیموں نے نماز اورعبادت میں آسانی کیلیے زائرین کو مختلف ضروری خدمات فراہم کیں۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کے صحنوں میں 16 ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین رضاکاروں نے 190 سے زیادہ رضاکارانہ اقدامات کیے جس میں وسیع پیمانے پر خدمات شامل ہیں۔

ان خدمات میں معذور افراد اور بزرگوں سے تعاون، راستہ تلاش کرنے میں مدد، میڈیکل کلینک کی خدمات، افطار پیکٹس کی تقسیم، شٹل ٹرانسپورٹیشن، کراوڈ منیجمنٹ، طبی امداد اور چھتریوں کی تقسیم شامل ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کیلیے بیرونی صحنوں میں سامان رکھنے کیلیے مفت لاکرز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مشرقی بیرونی صحن جو کہ الشبیکہ گیٹ نمبر 64 کے سامنے ہے وہاں انتظامیہ کی جانب سے لاکرز فراہم کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے لاکرز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے ضوابط جاری کیے ہیں جس کے لیے لازمی ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا گیا ہو۔

مسجد الحرام آنے والے زائرین کو لاکرز کی سہولت حاصل کرنے کے لئے عمرہ پرمٹ اہلکاروں کو دکھانا ہوگا۔

اس کے علاوہ لاکرز میں ممنوعہ، خطرنا ک یا قیمتی اشیا نہ رکھی جائیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کے لیے لاکر الاٹ کیا جائے گا۔

مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 67 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

کھانے پینے کی اشیا لاکرمیں رکھنے کی ممانعت ہے، جبکہ سامان کا وزن 7 کلو گرام سے زائد نہ ہو، اس کے علاوہ سامان بیگ میں رکھا ہونا چاہئے شاپرز میں رکھا گیا سامان قابل قبول نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں