تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے یومیہ ہزاروں پرمٹ کا اجرا

روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے یومیہ 16 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کیے جارہے ہیں۔

مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے مطابق روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے روزانہ 16 ہزار 980 پرمٹس جاری کیے جارہے ہیں جو کہ مرد و خواتین دونوں کے لیے ہیں۔

توکلنا اور اعتمرنا ایپس کے ذریعے آنے والے زائرین کو پرمٹس کا اجرا کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ پورا رمضان جاری رہے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 20 رمضان المبارک تک روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے آنے والوں کو جاری کردہ پرمٹس کی تعداد 5 لاکھ 17 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

رمضان کے آخری عشرے میں یومیہ 11 ہزار 95 پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ روضہ رسول ﷺ کی ریارت کے لیے آنے والے مرد حضرات کے لیے صبح کے وقت دروازہ نمبر 38 اور شام کے وقت دروازہ نمر 2 مختص کیا گیا ہے۔

خواتین زائر کو صبح کے اوقات میں دروازہ نمبر 24 اور شام کو دروازہ نمبر 24 اور 37 سے داخلے کی اجازت ہو گی۔

Comments

- Advertisement -