جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مسجد کا معلم قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں تھانہ ماچھیوال کی حدود میں مسجد کے معلم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

9 سالہ بچے نے مسجد کے معلم پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا تھا۔ بچے کے چچا نے تعیش میں آ کر قاری مختار احمد کے گھر میں فائرنگ کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قاتل کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

29 اپریل 2023 کو پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دو ملزمان نے گھر میں گھس کر مسجد کے امام کو تشدد کے بعد قتل کیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ گردھاری والا کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ امام کی شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی جو اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ دو ملزمان اچانک گھر میں گھس آئے۔

ملزمان نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کیا اور آہنی راڈ وغیرہ سے محمد احمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں