منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 6 سے 13 نومبر 2023 کے دوران 60 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ زائرین مسجد نبوی پہنچے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 27 ہزار 671 نے ریاض الجنہ میں عبادت کی سعادت حاصل کی، جبکہ 4 لاکھ 92 ہزار 349 سے زیادہ زائرین نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں صلاۃ و سلام پیش کیا۔

21820 تحائف زائرین میں تقسیم کیے گئے۔ 56640 سے زیادہ افراد کو مختلف مقامات کے راستوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

- Advertisement -

مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 10513 سے زائد زائرین نے معمر افراد کے لیے مختص مقامات سے استفادہ کیا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 99 ہزار آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ 91813 زائرین میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، 48230 کو مختلف زبانوں میں معلومات دی گئیں۔ 11834 نے لائبریریوں سے استفادہ کیا۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں ان دنوں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کے گرد طواف اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں موسلا دھار بارش کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فیلڈ پلانز نافذ کردیئے گئے ہیں۔

رم جھم کے دوران بھی لوگ طواف کرتے رہے، جبکہ لوگوں کی جانب سے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہونے کا سلسلہ جاری رہا، بارش میں نمازیوں اور زائرین نے اللہ سے دعائیں مانگیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں