جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

مسجد نبویﷺ میں اس بار افطار کےلیے ملائی اور پراٹھے کا بھی آپشن

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبویﷺ میں اس بار افطار کےلیے ملائی اور پراٹھے کا بھی آپشن رکھا جائے گا، ان کی شمولیت سے افطاری پیکٹس کی قیمت بڑھ جائے گی۔

کیٹرنگ کمپنیوں کے مطابق مسجد نبویﷺ میں افطاری پیکٹس میں ملائی اور پراٹھے (فطائر) کا اضافہ اختیاری ہے، اگر کوئی ان دونوں چیزوں کو افطاری پیکٹس میں شامل کرنا چاہے گا تو قیمت میں 7 ریال کا اضافہ ہوگا۔

الوطن کے مطابق روزہ داروں کو پیش کیے جانے والے افطاری پیکٹس میں کھجور، روٹی، دقہ (مصالح) دہی، پانی وغیرہ شامل ہوتا ہے جبکہ کیٹرنگ کمپنی پیکنگ اور دسترخوان بھی پیکیج میں شامل کرتی ہے۔

اس بار کیٹرنگ کمپنیوں کی جانب سے مسجد نبوی میں افطار کے لیے ملائی (قشطہ) اور پراٹھے یا پین کیک (فطیرہ) کا انتخاب بھی دیا گیا ہے۔

جو افراد اپنے افطاری دسترخوان میں ملائی اور پراٹھے کا اضافہ کرانا چاہتے ہیں انھیں منظور شدہ کیٹرنگ کمپنیوں سے معاہدہ کرتے وقت اس کے بارے میں بتانا ہوگا۔

مسجد نبوی میں افطاری خدمات فراہم کرنے والی کیٹرنگ کمپنیوں کو ادارہ امورحرمین نے اس بات کا بھی پابند کیا ہے کہ کمپنیاں منظم انداز میں افطاری دسترخوان کا بندوبست کریں گی، افطاری کے لیے فراہم کی جانے والی اشیائے خورونوش معیاری ہونی چاہیے۔

انتظامیہ نے مسجد نبوی میں افطاری دسترخوان لگانے کے خواہشمندوں سے کہا ہے کہ وہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں، افطاری کو مسجد نبوی کے صحنوں میں منتقل کرنے کے لیے مخصوص ٹرالیوں کا اہتمام کیا جائے۔

علاوہ ازیں اتھارٹی کی جانب سے مسجد نبویﷺ میں افطار دسترخوان فراہم کرنے والوں کے لیے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا ہے تاکہ رمضان المبارک کے لیے معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں