منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ماسک چین برآمدگی کا معاملہ: ظفر مرزا کو کلین چٹ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ماسک چین برآمدگی کے معاملے میں ڈاکٹر ظفر مرزا کو بے قصور قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 2 کروڑ ماسک کی چین برآمدگی معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انکوائری میں ظفرمرزا کو بے قصور قرار دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات میں ظفر مرزا پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،درخواست گزار ظفر مرزا پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار الزام سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا۔تحقیقات میں ظفرمرزا کا ماسک برآمدگی کے لیے پرمٹ اجرا سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ظفر مرزا پر پرمٹ اجرا کے لیے 6 کروڑ رشوت لینے کا الزام عائد کیاگیا تھا،درخواست گزار نے سی ای او ڈریپ، ڈائریکٹر غضنفر کو فریق بنایا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈریپ نے30جنوری کو حفاظتی اشیا کی برآمدپر پابندی لگائی تھی،ڈریپ نے ماسک برآمدگی کے لیے چینی کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے تھے،ڈریپ نے ماسک برآمدگی کی اجازت قواعدوضوابط کے تحت دی تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ماسک برآمدگی معاملےکی تحقیقات روکنے کی سفارش کر دی۔

یاد رہے کہ پاکستان ینگ فارماسسٹ نے 25 فروری کو ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ماسک برآمدگی معاملےکی تحقیقات کر رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں