اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنےسے بھارت بے نقاب ہوگیا، صدر آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 بھارت نواز جماعتوں کی وفاداریاں خریدنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے بھارت بے نقاب ہوگیا، بھارت 70 سال سے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ آرٹیکل 370 ، 35 اے کے خاتمے کا تحریک آزادی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آرٹیکل 370 بھارت نواز جماعتوں کی وفاداریاں خریدنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

- Advertisement -

صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قرارداد 91، 122 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

یاد رہے کہ آج بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں