جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

مغربی ممالک کو اسرائیل کا ساتھ دینے پر شرم آنی چاہئے، ایران

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پیجر دھماکے انسانیت کے زوال، سفاکیت اور جرائم کے غلبہ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک صہیونی ریاست کے جرائم، قتل عام اور قاتلانہ حملوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا اور مغربی ممالک کو اسرائیل کا ساتھ دینے پر شرم آنی چاہیے۔

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کو فون کر کے لبنان میں پیجر دھماکوں پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی جبکہ اسرائیل کی غزہ میں تنازعات کو وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے بھی لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور

اقوام متحدہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی پیشرفت انتہائی تشویشناک ہے۔ لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں