تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

ٹیکساس: کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ، 8 افراد ہلاک

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں کنسرٹ کے دوران بھگڈر مچنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ نے مقامی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران بھگڈر مچنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب این آر جی پارک میں آسٹرو ورلڈ فیسٹیول جاری تھا کہ اس دوران کچھ افراد نے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بھگڈر مچی اور متعدد افراد پیروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوئے۔

ہیوسٹن کے فائر چیف افسر نے سیموئل پینا نے کم از کم آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ کے وقت ریپر ٹریوس اسکاٹ پرفارم کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ہلاک افراد کی موت کی وجوہات کا علم نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کچھ بتایا جاسکے گا۔

پینا نے مزید بتایا واقعے کے سترہ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے 11 کو دل کا دورہ پڑا تھا، اس کے علاوہ جائے وقوعہ پر کئی لوگوں کا علاج بھی کیا گیا، جہاں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کی بڑی فتح: امریکی نمائندگان نے 1.2ٹریلین ڈالر پیکج منظور کرلیا

دلخراش واقعے سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضاکار سڑک پر ہی متعدد افراد کو مصنوعی سانس فراہم کررہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کم از کم 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دس سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

دو روزہ ایونٹ کی افتتاحی کنسرٹ میں 50,000 افراد موجود تھے، ایونٹ کے ٹکٹ اس سال مئی میں فروخت کے لیے پیش کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے تھے، جب کہ گزشتہ سال کوویِڈ کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے فوراً بعد شو کو ختم کر دیا گیا اور دوسرے دن کا پروگرام بھی منسوخ کر دیا گیا ہے

Comments

- Advertisement -