جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دل دہلا دینے والا حادثہ، لاشیں اور ہر طرف خون میں لت پت افراد، بچے نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں بڑا ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں 100 سے زائد گاڑیاں سڑک پر آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں شدید زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں بارش اور برفباری کے بعد سڑک پر پھسلن کے باعث غیرمعمولی حادثہ پیش آیا، اس لرزہ خیز واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ آپس میں ٹکرانے سے سو سے زائد گاڑیاں جن میں ٹرک اور ٹرالر بھی شامل ہیں تباہ ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق خطرناک حادثے کے بعد ٹیکساس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ ریسکیو عملے نے آپریشن کے دوران متاثرہ گاڑیوں کو ایک ایک کرکے الگ کیا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمی افراد کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دیگر کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ حادثے سے متعلق وائرل ویڈیو میں کچھ گاڑیاں ہوا میں بھی اڑتی دکھائی دیں۔

حادثے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ٹیکساس میں خراب موسم کے باعث متعلقہ ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں