میکسیکو میں مذہبی تقریب کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست گواناجواٹو میں مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
گواناجواٹو، جو میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں ہے، ملک کی ایک متشدد ریاستوں میں سے ایک رہا ہے، رواں برس کے پہلے پانچ مہینوں میں ریاست میں 1,435 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے، جو کسی بھی دوسری ریاست سے دوگنی تعداد ہے۔
دوسری جانب کینیا میں کرپشن کے خلاف اور حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 17افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کینیا کے درالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں برسا دیں جس میں سترہ افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
متنازع مالیاتی بل پر ملک گیر احتجاج کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
پاسداران انقلاب کا اسرائیل کو سخت انتباہ
پولیس کی فائرنگ سے بھگ دڑ مچ گئی، متعدد افراد دھکم پِیل کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
ایمنسٹی کینیا کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں مظاہرین، صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ہے۔