ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی

اشتہار

حیرت انگیز

کھیوا: ماس ریسلنگ ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔

ازبکستان کے شہر کھیوا میں ہونے والےماس ریسلنگ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی، پاکستان نے ایونٹ میں پہلی بار تین میڈلز جیتے۔

زین عمرنے پچاس کلوگرام اور سید اورنگزیب شاہ نے اسی کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل جیتا جبکہ محمد سعد ساٹھ کلو گرام کیٹگری میں برونز میڈل اپنےنام کرنےمیں کامیاب رہے۔

- Advertisement -

ایونٹ میں پاکستان سمیت نو ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کی تھی۔

یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کی ہے، سال دو ہزار انیس میں برازیل کے شہر ساو پاؤلو میں 105 کلو گرام میں پاکستان کے گوجرانوالہ کے رحمان رضا نے پہلی پوزیشن پاکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

اسی کلو گرام میں لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان عقیل نے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملکی پرچم بلند کیا اور 90 کلوگرام کلاس میں گوجرانوالہ کے عاصم قیوم نے برانز میڈل لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں