تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

محققین نے 1600 کلو وزنی شارک پکڑ لی، تصویر وائرل

اوٹاوا: کینیڈا کے ساحل سے محققین نے 1600 کلو گرام وزنی شارک پکڑ لی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محققین نے مشرقی کینیڈا کے نووا اسکاٹیا کے ساحل سے تقریباً 3 ہزار 541 پونڈ (1600 کلو گرام) وزنی 17 فٹ لمبی سفید شارک پکڑلی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق پکڑی جانے والی شارک کو ’اوقیانوس کی ملکہ‘ کا نام دیا گیا، شمال مغربی بحراوقیانوس میں کرس فشر کی سربراہی میں آسارچ ریسرچ ٹیم نے شارک کو پکڑا ہے، مچھیرے کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اب تک کی سب سے بڑی شارک کو پکڑا ہے۔

مچھیرے نے شارک کو بہت پرانی مخلوق قرار دیتے ہوئے کہا کہ شارک پر پرانے زخم نمایاں تھے جو اس کی زندگی کی برسوں گزر جانے کی کہانی سناتے ہیں اور ہم اس 17 فٹ لمبی شارک کے پاس کھڑے تھے۔

آسارچ نے شارک کی ایک تصویر اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی، جس پر 5300 افراد نے تبصرے کیے اور 1100 صارفین نے اسے شیئر کیا ہے۔

فیس بک پوسٹ میں محققین کی ٹیم نے شارک کو ’نوکومی‘ کا نام دیا اور بتایا کہ شارک کی لمبائی 17 فٹ 2 انچ ہے، محققین کے مطابق شمال مغربی بحراوقیانوس سے پکڑی گئی وائٹ شارک اب تک کی سب سے بڑی شارک ہے اور یہ 21 ریسرچ پروجیکٹس کے ساتھ ہماری تعاون کرنے والی سائنس ٹیم کی مدد کرے گی۔

Comments

- Advertisement -