تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

نمک کا بے جا استعمال، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

واشنگٹن: اقوام متحدہ نے انسانی زندگی میں سوڈیم کی کثرت پر خبردار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا دو ہزار پچیس تک عالمی سطح پر سوڈیم کی مقدار کو تیس فیصد تک کم کرنے کے اپنے ہدف سے دورجا رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ غیر صحت مند غذا عالمی سطح پر اموات اور بیماریوں کی جڑ ہے اور سوڈیم کا زیادہ استعمال ان مسائل میں سے ایک ہے۔

انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بہت سے ممالک سوڈیم میں کمی کی لازمی پالیسیاں نہیں اپنا رہے ہیں، جس سے لوگوں کو ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر صحت کے مسائل کا خطرہ لاحق ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے تمام ممالک کو یاد دہانی کرائی کہ وہ خوراک میں سوڈیم کی مقدار سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے معیار کو لاگو کریں۔

واضح رہے کہ عالمی اوسط نمک کی مقدار کا تخمینہ 10.8 گرام فی دن لگایا گیا ہے، جو کہ عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ 5 گرام سے فی دن سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ سوڈیم کا بنیادی عنصر خوردنی نمک ہے جو سودیم گلو ٹامیٹ کی طرح کی دیگر غذاؤں میں بھی موجود ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -