اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امریکی شہر زوردار دھماکے سے گونج اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں زوردار دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن کا شمال مغربی علاقہ علی الصبح زوردار دھماکے سے گونج اٹھا اور لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دھماکا ایک عمارت کے اندر ہوا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مقامی وقت کے مطابق دھماکا صبح چار بجکر 20 منٹ پر ہوا، دھماکے کے فوری بعد آگ بھڑک اٹھی جب کہ تباہ حال عمارت کا ملبہ پھیل گیا۔

مقامی افراد نے سوشل میڈیا پر دھماکے سے متعلق بتایا ہے کہ علاقےمیں آگ لگی اورملبہ نظرآرہاہے،گیس کی بوبھی آرہی ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں