ترکیہ کے شہر استنبول میں قائم کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات 24 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
دل دہلا دینے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی تمام منزلوں سے آگ کے شعلوں کے ساتھ ساتھ دھواں بھی نکل رہا ہے۔
#Turkey: Skyscraper on fire in #Istanbul. pic.twitter.com/qa15Y4ZTfs
— Igor Sushko (@igorsushko) October 15, 2022
- Advertisement -
عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم بتایا جا رہا ہے کہ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔