لاہور : پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سمیت بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا، نئی کابینہ بیورو کریسی میں تبدیلوں کی منظوری دے گی۔
تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے آتے ہی پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سمیت بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا، نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیےاعظم سلیمان اورخواجہ شمائل جبکہ نئے آئی جی پنجاب کے لئے امجد سلیمی سمیت دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔
نئی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد بیورو کریسی میں تبدیلوں کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کےدورمیں ہٹائےگئےبیوروکریٹس کو اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ دورمیں نوازے گئے بیوروکریٹس کو اہم ذمے داریاں نہیں دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں : پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزار کی ملاقات میں پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل کرلی گئی تھی، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کےبعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی تعداد 15 سے 20 اراکین تک ہوگی، عبدالعلیم خان اور میاں محمودالرشید میں سے ایک کو سینیئر وزیر بنایا جائے گا ، میاں اسلم اقبال اورڈاکٹریاسمین راشد کو بھی وزارت ملنےکا قومی امکان ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات بنایاجاسکتاہے۔
جہانزیب کھچی،اجمل چیمہ،فیصل جبوآنہ،تیموربھٹی،حافظ عمار یاسراورراجہ یاسرہمایوں کا نام بھی فائنل کر لیے گئے ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سےآشفہ ریاض،رحیم یارخان سےہاشم جواں بخت راوالپنڈی سےراجہ بشارت،ڈی جی خان سےمحسن لغاری کو وزیر بنایا جائےگا۔