کورونا کے مشکل حالات میں انگلینڈ کا دورہ کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ اس مشکل وقت میں آنے پر آپ کے شکر گزار ہیں اورآپ کی بہت عزت کرتے ہیں۔
Massive respect and thanks to @TheRealPCB for coming over in these extraordinary times 🤜 🤛 pic.twitter.com/1UlpuShRyk
— England Cricket (@englandcricket) September 1, 2020
سابق انگلش کرکٹرز نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور گرین شرٹس کے باصلاحیت نوجوانوں کو انگلش میڈیا میں خوب پذیرائی ملی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی کٹھن حالات میں کامیابی سے دورہ مکمل کرنے پر 44 رکنی اسکواڈ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
PCB thanks Pakistan men's cricket teamhttps://t.co/Hdeaghbgmi pic.twitter.com/oQ6ApEnTNz
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 2, 2020
وسیم خان نے کہا کہ مشکل حالات اور کورونا پابندیوں میں سخت دورہ کھلاڑیوں کے لیے چیلنجنگ تھا جس میں تمام پلیئرز و اسٹاف نے مکمل تعاون کر کے اسے یادگار بنا دیا۔