کراچی : پاکستانی ماشل آرٹس ماسٹر محمد راشد نسیم نے ایک اور ریکارڈ توڑ کر بھارتی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر1370 ککس لگائیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماشل آرٹس ماسٹر محمد راشد نسیم نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی ریکارڈ پر قبضہ کرلیا، دس کلو وزن کے ساتھ تیرہ سو ستر ککس کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارت کے انتھ ریڈی کا گیارہ سو پچپن ککس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان کے محمد راشد نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بھارتی کراٹے ماسٹر کو شکست دی ہے، راشد نیسم نے ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارت کے جے انتھ ریڈی نے ایک گھنٹے میں1155 ککس کا ریکارڈ بنایا تھا، اب تک راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد ساٹھ ہوگئی ہے، محمد راشد اس سے پہلے بھی بھارتی ایتھلیٹس کے 15 سے زائد ریکار توڑ چکے ہیں۔
اس سے قبل کرونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زائد عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پر سرکاری طور پر حکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ راشد نسیم کے تسلیم شدہ عالمی انفرادی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی میں بنائے جانے والے عالمی ریکارڈز کی تعداد 70 تک جاپہنچی ہے، محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سنچری بنانا ہے۔