جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سابق وزیرداخلہ پنجاب پرخودکش حملےکا ماسٹرمائنڈ پولیس مقابلےمیں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس کی کارروائی میں سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرد شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد سعد سُرخان مارا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ مارے جانے والا دہشت گرد سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرد شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا ماسٹرمائنڈ تھا۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سہیل قیصرگروپ سے تھا جو ساتھیوں کےساتھ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

- Advertisement -

عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ہے جس میں آوان شیل وبم، ایس ایم جی، سیون ایم ایم، واکی ٹاکی اوردستی بم برآمد شامل ہیں۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد نے2015 میں وزیرداخلہ پنجاب پرحملےکا منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارے جانے والا دہشت گرد ساتھیوں سمیت سیکیورٹی اداروں پرحملوں میں ملوث تھا۔


وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ سمیت 19 افراد خودکش حملے میں شہید


واضح رہے کہ 16 اگست 2015 کو پنجاب کے وزیرِداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں وزیرداخلہ اور ایک ڈی ایس پی سمیت 19افراد شہید ہوگئےتھے۔


شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم الاحرارگروپ نے قبول کرلی


کالعدم تنظیم تحریک طالبان الاحرار گروپ نے کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں