جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

مستونگ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے ہوا، بولان میڈیکل کالج اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ مستونگ میں کنڈ مسوری کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

شاہد رند کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید جبکہ 16 زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام زخمی اسپتال منتقل جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ لایا جا رہا ہے، واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، یہ اہلکار بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔

اس سے قبل مارچ میں مستونگ میں لک پاس کے مقام پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے دھرنے میں جانے کی کوشش کی، محافظوں اور کارکنان کے روکنے پر حملہ آور نے خودکش دھماکا کر دیا۔

حملہ آور اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آیا تھا، دھماکے کے بعد حملہ آور کا ساتھی فرار ہوگیا تھا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا تھا کہ جائے وقوع کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سردار اختر مینگل اور بی این پی کی قیادت اور شرکا محفوظ رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں