مستونگ: تیری روڈ پرکلی ہزارخان کے قریب گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد با آسانی فرار ہوگئے، قتل کئے گئے افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کانک سے مستونگ جارہے تھے،لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مستونگ میں مسلح دہشتگردوں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کھڈکوچہ کے مقام پر کراچی جانیوالی مسافر کوچ کو نشانہ بنایا تھا۔
زخمیوں میں خاتون اور دو بچے بھی شامل تھے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مستونگ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید
ایک اور واقعے میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے کوٹ لانگو کے قریب لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیا تھا، جس کی شناخت حق نواز لانگو کے نام سے ہوئی تھی۔