مستونگ : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے کار پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی، واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق افراد کی لاشیں غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے جبکہ پولیس حکام نے اس واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی سماجی اور قبائلی روایات کے خلاف قرار دیا ہے۔