مستونگ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ضلع مستونگ کے بی ایریا کلی یارو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں واقع ایک مکان میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔
ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے دوکلاشنکوفیں اور پستول برآمد کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں : مستونگ: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 12 ہلاک
مبینہ دہشت گردوں کی نعشیں کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔